18 اپریل 2012 - 19:30

نئي دہلي… بھارت نے بيلسٹک ميزائل اگني فائيو کا تجربہ کياہے،بين البراعظمي بيلاسٹک ميزائل 5 چين سميت ايشيا اور يورپ کے بڑے حصے کو نشانہ بنانے کي صلاحيت رکھتا ہے.

ابنا: بھارتي ميڈيا رپورٹس کے مطابق بيلسٹک ميزائل اگني فائيو اڑيسہ کے ساحل سے فائر کيا گيا. 5 ہزار کلوميٹر فاصلے تک مار کرنے کي صلاحيت رکھنے والے اس ميزائل سے بھارت کوچين کے شمالي حصے سميت پورے ايشيااور يورپ کے ايک بڑے حصے کو نشانہ بنانے کي صلاحيت حاصل ہوجائے گي.

اگني ميزائل جوہر ي ہتھيار لے جانے کي صلاحيت بھي رکھتا ہے اور ايک ٹن تک ايٹمي مواد ہدف تک لے جاسکتا ہے. اس سے پہلے امريکا،روس فرانس اور چين کے پاس اس نوعيت کے ميزائل کي اہليت تھي.

اگني فائيو ٹھوس ايندھن سے بھرا ہے، 17 ميٹر لمبا، 2 ميٹر چوڑا اور 50 ٹن وزني ہے.اگني ميزائل کا تجربہ گزشتہ روز کيا جانا تھا. تاہم خراب موسم کے باعث يہ تجربہ آج کيا گيا ہے.بيلسٹک ميزائل اگني فائيوآئندہ تين برسوں ميں بھارتي فوج کے حوالے کيا جائے گا.  .......

/169